لوئردیر (مانند نیوز) دیر یوتھ جرگہ تیمرگرہ میڈیکل کالج، تیمر گرہ ہسپتال کے ایکوپمنٹ اور ڈاکٹرز کالونی کے لئے زمین کی خریداری میں مبینہ طورکروڑوں روپے کرپشن کے خلاف سراپا احتجاج بن کر عید الفطر کے بعد احتجاجی تحریک دوبارہ شروع کرنے اور گورنر ہاوس اور ڈی جی ہیلتھ کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنوں کا اعلان کر دیا تیمرگر ہ میڈیکل کالج میں مختلف آسامیوں پر 136 افراد کو بھرتی کیا گیا ہے لیکن وہ گھروں میں بیٹھ کر تنخو اہیں وصول کر رہے ہیں جبکہ تیمرگرہ میڈیکل کالج کو تالے لگے ہوئے ہیں ڈی جی ہیلتھ کو فوری طور ہٹانے کا مطالبہ اس حوالے سے دیر یوتھ جرگہ کے صدر عتیق الرحمان، ویلج کونسل چئیرمین شاہ حسن، اخون زادہ سعید اللہ، کلیم اللہ، واجد اللہ، عزیز اللہ ودیگر نے تیمرگرہ پریس کلب میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیمرگرہ میڈیکل کا لج میں بڑے پیمانے پر بد عنو انیاں ہوئی ہیں بھرتیوں میں میرٹ کو پا مال کیا گیا ہے انھوں نے الزام لگایا کہ ایک ایک سکیل کی قیمت ایک ایک لاکھ روپے لگاکر 15سکیل کو 15لاکھ اور 17سکیل کو 17لاکھ روپے میں فروخت کرکے میرٹ کی دھجیاں اڑادی گئی ہے انھوں نے کہا کہ تیمرگرہ ہسپتال کے لئے 250 کروڑ روپے کی ایکوپمنٹ کی خریداری میں بھی بد عنو انیاں ہوئی اور ڈاکٹرز کالونی کے لئے غیر موزون اور پہا ڑی علاقہ میں خریدی گئی آراضی میں بھی مبینہ طور کرپشن کی گئی ہے انھوں نے کہا کہ تیمرگرہ میڈیکل میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے حوالے سے انھوں نے سابق ڈپٹی کمشنر محمد زبیر نیازی، نیب، ایف ائی اے، نگران وزیر اعلیٰ، چیف سیکرٹری، کو ثبوتوں کے ساتھ درخواستیں اور فائل دئے ہیں لیکن بدقسمتی سے ابھی تک ایکشن نہیں لیا گیا اور کسی قسم کی انکوائری نہیں کی گئی جوکہ سوالیہ نشان ہے انھوں نے کہا کہ مبینہ کرپشن میں ملوث ڈی جی ہیلتھ کا ایک ہفتہ میں دو مرتبہ ان کا تبادلہ ہوا اور واپس تعنیات کئے گئے جوکہ پاکستان کی تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی انھوں نے مطالبہ کیا کہ ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی کو فوری طور پر ہٹاکر مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر ائی جائے انھوں نے کہا کہ اگر ڈی جی ہیلتھ کو نہ ہٹا یا گیا اور تیمرگرہ میڈیکل کالج کے بد عنوانیوں کے خلاف انکوائری اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کا روائی نہ کی گئی تو عید الفطر کے بعد احتجاجی تحریک دوبارہ شروع کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے