شانگلہ(مانند نیوز) ترجمان تحریک انصاف شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نگران حکومت اپنی اختیارات سے تجاوز کررہی ہیں،سوشل میڈیا انفلوئنسرز پڑھے لکھے نوجوانان ہیں اور ان کا کام حکومت کی مقبولیت اور صوبے میں ہونے والے اصلاحات کو اجاگر کرنا تھا۔ہر حکومت پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو اشتہارات دیتی ہیں جو اے ڈی پی کا حصہ ہوتا ہیں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھی اس کا ایک حصہ تھا۔انکو باقاعدہ طور پر میڑت پر رکھا گیا تھا اور دیگر جماعتوں سے تعلق تھا نہ کہ صرف تحریک انصاف سے۔ان سوشل انفلوئنسرز صوبے میں کئے گئے اصلاحات بخوبی عوام تک پہنچائے۔نگران حکومت آتے ہی ان کو ختم کیا گیا کہ یہ ویسے ہی تنخواہیں لے رہے ہیں،ان کو پتہ ہی نہیں کہ یہ ایک مکینزم کے تحت بنایا ہوا منظم نظام ہیں جو عوام کو حکومتی سرگرمیوں سے اگاہ رکھتا ہے جو اگلے آنے حکومتوں کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا تھا۔ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی برطرفی پر تحریک انصاف کا نگران حکومت کے خلاف کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہیں،پڑھے لکھے نوجوانوں کو بے روزگار رکرنے کی اجازت نہیں دینگے سوشل میڈیا انفلوئسرز کو فارغ کرنا قابل مذمت ہے۔ نگران حکومت کے پاس کسی کو ملازمت سے فارغ کرنے کا کوئی اختیار نہیں نگران صوبائی وزیر اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہے ہیں۔ انصاف لائرز فورم اور بیرسٹر محمد علی سیف بہت جلد پٹیشن دائر کردیں گے۔سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی بھرتی اے ڈی پی کی منظور شدہ سکیم کے تحت میرٹ پر ہوئی تھی۔ یہ سارے پڑھے لکھے نوجوان ہیں بے روزگار کرنا اچھی بات نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز اپنے حلقے کے مختلف علاقوں میں مکمل شدہ ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ یوسی پیراباد، متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیاسابق صوبائی وزیر نے بمقام شلمانوں میاں کلے پیراباد روڈ میں مکمل شدہ حفاظتی دیوارکا افتتاح کردیا اس منصوبہ کو 06 ملین روپے لاگت سے مکمل کیا گیا ہے،سابق صوبائی وزیر نے نو تعمیر کارین میاں کلے پیراباد پرائمری سکول کا افتتاح کریں منصوبہ 2 کروڑ 17 لاکھ روپے لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔سابق صوبائی وزیر نے گرلز پرائمری سکول چڑ میاں کلے پیراباد کا افتتاح کردیا منصوبہ کو ایک کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت سے مکمل کیا گیا ہے سابق صوبائی وزیر نے شلمانوں ٹو میاں کلے پیرآباد تھری فیز بجلی لائن کا افتتاح کردیا اس منصوبہ کو 5 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیاگیا ہے سابق صوبائی وزیر نے جیپ ایبل پل بنجاڑ کا افتتاح کردیا۔منصوبے کو 11 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیاگیا ہے، تمام منصوبوں کی لاگت چھکروڑ روپے ہے۔انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ شانگلہ میں ترقی وخوشحالی کا سفر جاری رہے گا،شانگلہ تمام شہریوں کو بلا تفریق ترقیاتی منصوبوں سے مستفید کرائیں گے، واپڈا بجلی مین ایچ ٹی لائن میاں کلے پیراباد۔سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے میاں کلے پیراباد کے لیے منظور کردہ باون لاکھ روپے کی لاگت سے واپڈا بجلی مین ایچ ٹی لائن کا پائی تکمیل کے بعد افتتاح کردیا۔انھوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے شانگلہ میں ترقی اور خوشحالی کا یہ سفر جاری رہے گا۔اس موقع پر تحصیل چیئرمین وقاراحمدخان، حبیب طوفان، علی بازخان، ڈاکٹر جاوید یوسفزئی، پیرامان، شکیل احمد خان اور دیگر پارٹی مقامی کارکنان موجود تھے۔دورہ کے موقع پر یونین کونسل پیراباد میاکلے مسلم لیگ ن کے دیرینہ رہنما حاجی عبدلعظیم، یوتھ ایم پی اے عطاء اللہ خان اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوا۔ شوکت یوسفزئی ودیگر نے ان کے رائشگاہ پر پی ٹی آئی کا جھنڈا لگاکر انہیں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے