شانگلہ(مانند نیوز) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر مظفر علی خان نے کہا ہے کہ جدید دور کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیم کے شعبے میں خود کفیل ہونا ضروری ہے اور اس میں قوم اور اساتذہ کی مشترکہ کاوشیں بہت ضروری ہے۔وہ گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر1الپوری میں تعلیمی سیمنار سے خطاب کرہے تھے۔سیمنار میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر مظفر علی خان نے بچوں کو داخل کراکر ضلع میں داخلہ مہم2023کا افتتاح کیا۔مظفر علی خان نے کہا کہ اج ہم جس مشکل حالات سے گزررہے ہیں اس کا واحد حل تعلیم کے شعبہ میں ترقی ہے جس کیلئے ہم نے من حیث القوماپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے اساتذہ،والدین،اور اساتذہ تنظیموں سے کہا کہ کہ وہ اس مہم میں بھر پور کردار ادا کریں۔اور وہ بچے جو سکول سے باہر ہیں سکولوں میں داخل کرائیں۔ تعلیمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سب ڈویژنل ایجوکیشن افسر اورنگزیب خلیل نے کہا کہ ہمارے ملک کی بدقسمتی یہی ہے کہ ہم 100فیصد تعلیم یافتہ نہیں بن رہے اور ہر سال سکول سے باہر بچوں کی تعداد بڑھ رہی ہے یہی وجہ ہے کہ ہم ترقی سے دور ہورہے ہیں،اور ملک کے معاشی اور معاشرتی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ سکول سے باہر بچوں کی تعداد وشمار کو دیکھا جائے تو تو شانگلہ ضلع پانچویں نمبر پر ہے جہاں 55ہزار سے زیادہ سکول جانے والے عمر کے بچے سکولوں سے باہر ہیانہوں نے اساتذہ اور والدین پر زور دیا کہ اس سال بھرپور مہم چلائی جائے کانگرنس سے ڈپٹی ڈائریکٹر NCHDفضل محمد جنرل کونسلر خالد خان پی ٹی سی چیئرمین والایت خان اور ہیڈ ٹیچر فیرز شاہ نے بھی خطاب کیا۔ اور تعلیم کی بہتری کیلئے تجاویز دئے۔اخر میں تعلیمی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں اور شرکاء نے بچوں کو داخل کرانے سے مزین نعروں کے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے