ہنگو(مانند نیوز) انسانیت کی فلاح و بہبود ہی اصل خدمت ہے،مسیح برادری نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، مسیح قوم کو ایسٹر کی مبارکباد ہیش کرتی ہوں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف خواتینونگ کی رہنما اور امیدوار صوبائی اسمبلی اقلیتی نشست سکھجیت کور نے ایسٹر کی۔مناسبت سے نوشہرہ کینٹ چرچ اور ہ گو میں منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پی ٹی ائی رہنما سکھجیت کور نے مہمام خصوصی کی حثیت سے ایسٹر کی تقاریب میں شرکت کی۔ان تقاریب کے موقعوں پر ہندو کمیونٹی سے پنڈت درشن لال،تحصیل ممبر چوہدری منہدر کمار، ڈاکٹر شوکت، پاسٹر صاحبان لازر جان، پنڈت ذیشان کمار،ہندو کمیونٹی کے صوبائی صدر راجیش چند، تحصیل کونسلر نعمت کمار،تحصیل ممبر مدن سنگھ،تحصیل ممبر آکاش مسیح اور نوشہرہ، ہنگو اور پشاور سے اقلیتی رہنما اور خواتین بھی موجود تھیں۔پی ٹی ائی اقلیتی ونگ کی رہنما اور کے پی کے صوبائی اسمبلی کے لیے مخصوص نشست پر امیدوار سکھجیت کور نے خواتین کو ہار پہنائے اور مسیح قوم کو ایسٹر کی مبارکباد دی۔تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسان کا سب سے بڑا مزہب انسانیت کا ہے اور تمام مزاہب ہمیں بھائی چارے کا درس دیتے ہیں۔اور ہم معاشرے میں امن، پیار اور ایثار کو فروغ دے کر انسانیت کی خدمت کر سکتے ہیں۔سکھجیت کور نے کہا کہ پاکستان ہمارا وطن ہے جس کی ترقی اور خوش حالی کے لیے پاکستان کی اقلیتیں ہر قسم کی قربانی دینے کا عزم اور جزبہ رکھتی ہیں۔