بٹ خیلہ (مانند نیوز)صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ اور ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شہاب محمد خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل احمد نے بٹ خیلہ بازار میں انسداد تجاوزات مہم چلائی اور مختلف مقامات سے عارضی تجاوزات ہٹا دی گئی اور ہر قسم کے ٹریفک کو رواں دواں رکھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے حبیب اور گل فلور ملز کا دورہ کیا۔ جبکہ مستحق لوگوں میں افطاری کے لیے رمضان فوڈ پیکیج تقسیم کی گئی۔انہوں نے مختلف بازاروں کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں اور خودساختہ مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کیں۔انہوں نے تاجر برادری سے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی خاطر عوام کو روزمرہ استعمال کی اشیاء خوردونوش کو ضلعی انتظامیہ کی مقرر کردہ نرخوں کے مطابق وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے اور اشیاء خوردونوش کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور ان کو سیدھا جیل بھیج دیا جائے گا۔