لاہور،جدہ (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق جدہ ایئر پورٹ پہنچنے پر حسن نواز نے بہن کا استقبال کیا۔ نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچیں گے،نوازشریف اور مریم نواز سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے، وہ شاہی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ کیپٹن(ر) محمد صفدر، بیٹیاں مہرالنسا،ماہ نور صفدر،بیٹا جنید صفدر اور بہو عائشہ سیف،داماد راحیل منیرسمیت چوہدری منیر،شیخ آصف،ڈاکٹرعدنان بھی مریم نواز کے ہمراہ ہیں، مریم نواز سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 739کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ پہنچیں۔نواز شریف اور مریم نواز رمضان المبارک کا آخری عشرہ مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ میں گزاریں گے جبکہ مریم نواز کی واپسی عید الفطر کے بعد 26 اپریل کو شیڈولڈ ہے۔