پشاور(مانند نیوز )غیر سرکاری تنظیم ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ضلع مردان سے تعلق رکھنے والے سفید پوش اور مستحق طبقہ کے افراد کو رمضان اور عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لئے درجنوں گھرانوں میں راشن کے پیکجز تقسیم کئے گئے۔ راشن کے پیکجز میں آٹا،گھی،چاول،دالیں،چائے کی پتی، چینی،سویاں،اور دیگرروزمرہ ضروریات کی اشیائے خوردنی شامل تھیں۔ جس سے مستحق گھرانے ایک ماہ تک کے لئے اپنے گھروں میں راشن کی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں۔ راشن کی تقسیم کے عمل کے ساتھ ساتھ مذکورہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے مستحق معذور افراد میں وہیل چیئرز اور نقد رقم بھی تقسیم کی گئی،ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے بانی ڈاکٹر ایمل مہمند کا کہنا تھا کہ اشیائے ضروریہ پر مشتمل راشن پیکج منصفانہ انداز میں تقسیم کرنے کا پلان بنایا گیا ہے جس کے لئے کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جو غریب و مستحق افراد کی فہرست مرتب کرکے انہیں راشن فراہم کررہی ہیں اس وقت تک سینکڑوں خاندانوں میں راشن اور نقد رقم تقسیم کیا جاچکا ہے اور مزید راشن بھی مستحقین میں تقسیم کردیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے