پشاور( مانند نیوز) ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پرملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے مردان فوڈ سیفٹی ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں تین آئسکریم فیکٹریوں کا معائنہ کیا، اس موقع پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے دو آ ئسکریم کارخانوں سے غیر معیاری آئس کریم برآمد کرتے ہو ئے بھاری جرمانہ عائد کیا، اس حوالے سے فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کیفوڈ سیفٹی آفیسر زبیر علی خان اور وقا ص محمود کا کہنا تھا کہ شہریوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور ضلع بھر میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاون جاری رہے گا۔