سوات(مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ وزیر کی زیرِ صدارت تحصیل خوازہ خیلہ میں جاری ترقیاتی سکیموں کے بارے میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ عبدالطیف،تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خوازہ خیلہ اورمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خوازہ خیلہ نے جاری ترقیاتی منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔کل115سکیموں میں سے64مکمل کرلی گئی ہیں۔اجلاس میں سیکموں پر ترقیاتی کام کی پیشرفت میں حائل رکاوٹوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل خوازہ خیلہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کو مزید تیز کیا جائے تاکہ عوام ان منصوبوں سے بروقت مستفید ہوں۔ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی سکیموں میں کام کے معیار کو ہر صورت برقراررکھنے کی ہدایات کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے