لوئر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز شہروز مفتی نے چترال بازار کا دورہ کیا۔ مختلف دکانوں میں گوشت، مرغی, قیمہ سبزی,پھل اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں چیک کیں۔اے اے سی نے ناقص صفائی اور گرانفروشی پر متعدد دکانداروں کو موقع پہ جرمانے کیے اور دکانداروں کو سختی سے ہدایات کیں کہ سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائیں۔خلاف ورزی کی صورت میں دکان سیل کر کے جیل کی سزا دی جائے گی۔نیز اے اے سی نے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے روڈ کو تجاوزات سے خالی کروا دیا۔اے اے سی نے شہریوں سے اپیل کی کہ شہری سرکاری نرخنامے کے مطابق قیمتیں ادا کریں۔ جو دکاندار خلاف ورزی کر رہا ہو تو شکایات کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ہیلپ لائن نمبر 0943413686 پر رابطہ کریں۔آپ کی شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے