دیر بالا (مانند نیوز)دیر بالا میں غیر قانونی کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف کاروائی جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ سب ڈویژن واڑی بخت جہان نے غیر قانونی کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف کاروائی کی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے واڑی کے مختلف مقامات میں کالے شیشوں اور غیر قانونی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والے گاڑیوں کے مالکان کو موقع پر جرمانہ کیا۔ شیشوں سے کالے سٹیکرز اور غیر قانونی نمبر پلیٹس ہٹادیے۔