دیر بالا (مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ دیر بالا کی گرانفروشوں اور ناقص خوراکی اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ھے۔ڈپٹی کمشنر دیر بالا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ھیڈ کوارٹر عثمان علی نے دیر بازار کا معائنہ کیا حکومتی احکامات کیخلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کو موقع پر جرمانہ کیا گیا۔ جبکہ شرینگل میں اسسٹنٹ کمشنر حفیظ اللہ نے حکومتی احکامات کیخلاف ورزی پر دکانداروں کیخلاف کارروائیاں کیں۔ دیرشہر میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ ھیڈ کوارٹر باقر علی نے تحصیلدار دیر کے ہمراہ درزیوں کی دکانوں کا معائنہ کیا اور ان کو ہدایت کی کہ حکومت کے مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں عملدرآمد نہ کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت اور نرمی نہیں کی جائے گی۔ شرینگل میں تحصیلدار آفسر جان نے پاتراک،بیاڑ،بریکوٹ اور کلکوٹ بازاروں میں گوشت،چکن اور سبزیوں کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا معائنہ کے دوران زائد المعیاد اشیاء تحویل میں لے کر ضبط کرلیا اور دکانداروں کو سختی سے وارننگ جاری کردی۔ اس کے علاوہ تحصیلدار بلال سّید نے مختلف بازاروں میں چکن،گوشت،سبزیوں اور دیگر خوراکی اشیاء کا معائنہ کیا کئی دکانوں سے زائد المعیاد اشیاء برآمد کی۔ حکومتی احکامات کیخلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کو جرمانہ کیا اور ایک دکاندار کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کی احکامات جاری کیے۔