اپر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان نے گرین گودام بونی کا دورہ کیا۔ انہوں نے گندم کی معیار اور مقدار چیک کئے۔ انہوں نے فلور مل میں استمعال ہونے والے گندم کے معیار کو بھی چیک کیا اور گودام میں موجود گندم کی وافر تعداد میں دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر ربنواز خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو نے مختلف کاروباری مراکز کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد رمضان المبارک کے دوران منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی مقصود تھا۔ دوران پرائس چیکنگ انہوں نے متعدد گرانفروشوں کے خلاف جرمانے لگائے۔ دوسرے جانب ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر سلیم اقبال ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اپر چترال نے مختلف کاروباری یونٹس کا دورہ کیا اور پرائس چیکنگ کی۔ دوران چیکنگ انہوں نے گرانفروشی میں مرتکب متعدد دکانداروں کے خلاف کاروائی کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے