ڈیرہ(مانندنیوز)ڈیرہ اسماعیل خان، سٹیشن کمانڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا مختلف پولیس چیک پوسٹس کا دورہ‘ جاری کاموں پربریفنگ‘ جوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق سٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر محمد راشد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالرؤف بابر قیصرانی نے مختلف چیک پوسٹوں کا مشترکہ دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر عظیم وزیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پولیس چیک پوسٹ کھتی اور ابا شہید کا دورہ کرتے ہوئے اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیر محمد راشد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرؤف بابر قیصرانی نے چیک پوسٹوں پر سیکورٹی انتظامات کا تفصیل سے جائزہ لیا اور تمام تر سیکورٹی انتظامات کو باریکی سے چیک کیا۔ دونوں افسران نے پولیس چیک پوسٹس پر تعینات عملے سے حالیہ دنوں کی صورتحال کے بارے میں سوالات کیے اور ہدایات جاری کیں۔ دونوں افسران نے چیک پوسٹوں پر ڈیوٹی کرنے والے عملے کو الرٹ رہ کر چوکس ڈیوٹی کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی واردات یا چیک پوسٹ پر حملے کی صورت میں دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔ دونوں افسران نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو ہیلمٹ اور سیفٹی جیکٹ پہننے کی تاکید کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالرؤف بابر قیصرانی نے دونوں چیک پوسٹوں پر جاری تعمیراتی کام کے حوالے سے اسٹیشن کمانڈر کو تفصیلی بریف کیا۔