ؓبریکوٹ(مانند نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن بریکوٹ کی طرف سے سستی روٹی پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔اب تک ہزاروں کی تعداد میں سستی روٹی سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں میں تقسیم کردے دی گئیں۔مخیر حضرات نے دل کھول کر مد د کی اور یہ سلسلہ زور وشور سے جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل بریکوٹ کے صدر محمد ظاہر نے اخبار نمائندوں سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن بریکوٹ کے ساتھی عبداللہ،فہد خان،اسرار محمد،ضیاد خان،عطاء اللہ خان،فدا محمد خان کے علاوہ سستی روٹی کی فراہمی میں اپنی خدمات بہترین انداز میں پیش کررہے ہیں۔تین دنوں کے دوران تقریباً چار ہزار سے زائد روٹیاں غریبوں،یتیموں،لاچاروں میں تقسیم کردے دی گئیں۔سستی روٹی کی فراہمی کی وجہ سے بہت سے خاندان افطاری اپنے بچوں سے ساتھ بہتر طریقے سے کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مخیر حضرات ہمارے ساتھ تعاون کررہے ہیں اور کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن بریکوٹ کی طرف سے سستی روٹی کا یہ سلسلہ رمضان المبارک کے آخری روزے تک جاری رہے گا۔الخدمت فاؤنڈیشن سوات صدر محمد ذادہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن نے ہمیشہ اپنے عوا م کے ساتھ ہر آزمائش کے دور میں ساتھ رہا ہے اور انشاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔مخیر حضرات الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ دل کھل کر امداد کرے کیونکہ آپ کی تھوڑی سی مدد کی وجہ سے کسی غریب کا گھر بسا جا سکتاہے۔