پشاور (مانند نیوز)نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے محنت مہر الٰہی نے نگران وزیر ايریگیشن خیبرپختونخوا فضل الٰہی کے بھائی کی رحلت پر افسوس کا اظہار کیا ہے. جبکہ حیات آباد پشاور میں مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت بھی کی اور فاتحہ خوانی کی. بدھ کے روز اپنے آفس سے تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے معاون خصوصی مہر الٰہی نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں. اللہ تعالیٰ مرحوم کی درجات بلند فرمائیں۔