لاہور(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو ماننے سے انکار نہیں کر سکتی،آئین کے تحت سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں عدالتی نظام کو مذاق بنا لیا گیا، یہاں عدالت حکم دیتی ہے اور عمل نہیں ہوتا، آئین کے تحت سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہے، کوئی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو ماننے سے انکار نہیں کر سکتی۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئین کے تحت 90 دن میں الیکشن ہونا لازمی ہیں، ہم عدلیہ کی عزت کی جنگ لڑ رہے ہیں، وکلا معمول کے مطابق عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں، پورا پاکستان سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہو کر آئین کیلئے جدوجہد کرے گا،(ن) لیگ کی عدلیہ پر حملوں کی تاریخ پرانی ہے۔انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے، مذاکرات کی دعوت وزیراعظم نے دینی ہے، بات چیت کیلئے مذاکراتی وفد بنا دیں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اظہر صدیق کے گھر پر رات کو حملہ کیا گیا، ان کے گھر پر پٹرول بم پھینکا گیا، اظہر صدیق کو ڈرانے کی کوشش کی گئی۔حماد اظہر نے کہا کہ حکمرانوں کے ہاتھ پائوں پھولے ہوئے ہیں، ظل شاہ پولیس تشدد سے جاں بحق ہوا، ظل شاہ پر پولیس والے پریشان ہیں کہ کون سا بیان دیں، پولیس اکیلے میں بتاتی ہے کہ ہم پر دبائو ہے۔انہوں نے کہا کہ اظہر صدیق کے گھر پر پٹرول بم پھینک کر انہیں ڈرانے کی کوشش کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے