ریاض(مانند نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں ایران کا سفارتخانہ 7 سال بعد دوبارہ کھل گیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی سفارتخانے کے احاطے کے دروازے کھول دیئے گئے، تکینکی معائنہ ٹیم نے عمارت کا جائزہ لیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان کے چند گھنٹے بعد سفارتی مشن کو کھول دیا گیا۔