ایبٹ آباد (مانند نیوز)اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم عوامی مقامات پر آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام اور آگ پر قابو پانے کے طریقہ کار، ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے منڈیاں سپلائی اور دیگر ایریا میں مختلف مالز، دکانوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔ایس او پیز کی خلاف ورزی پر12 سے زائد برینڈ اوٹلٹس / مالز کو۔سیل کیا گیا۔انہوں نے دکانداروں سے ملاقات کی، آگ بھجانے کے آلات کا جائزہ لیا اور نوٹسز کے باوجود آگ سے بچاو کے آلات استعمال نہ کرنے اورشہریوں کی جان و مال کی حفاظت میں لاپرواہی برتنے پر الفیصل مال، باتا نزد چین ون، سٹی ہوٹل، انڈیور، باٹا نزد بلوچی سجی مانسہرہ روڈ، داتا سویٹس، ہائر الیکٹرانکس، سروس، لائن لائٹ، ایڈن روب، الکرم سٹوڈیو، رنگولی آؤٹ لٹس سمیت 12 مالز، آوٹلٹس کو سیل کرتے ہوئے کاروائی کا آغاز کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے