ہنگو(مانند نیوز) سیکورٹی ادارے وطن کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں، سیکورٹی اداروں نے ہر قسم کے دشمنوں کو پیشہ ورانہ برتری کا ثبوت دیتے ہوئے ناکامی سے دوچار کیا ہے، سیکورٹی اداروں اور افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے، قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے اور ہنگو ترقی پسند گروپ کے سربراہ حاجی عتیق الرحمان نے صحافیوں سے خصوصی نشست کے دوران کیا۔ سابق ایم پی اے اور ممتاز سیاسی رہنما حاجی عتیق الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے سیکورٹی ادارے، افواج پاکستان اور انٹیلی جنس ایجنسیاں وطن عزید کے تحفظ، ناقابل تسخیر دفاع اور نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں۔ جنہوں نے جانیں دیکر قوم خو دہشت گردی، بد امنی اور ملک دشمنوں کی سازشوں سے محفوظ بنایا۔ پوری قوم اپنے عسکری اداروں کی پشت پر کھڑی ہے اور جو عناصر ان افاروں کے خلاف سوشل میڈیا پر زہر اگل رہے ہیں وہ وطن کی کوئی خدمت نہیں کر رہے۔ سیاسی مفادات یا ذاتی مفادات کے لیے اہم اداروں کو حدف تنقید بنانا قابل مزمت ہے۔ ترقی پسند گروپ کے سربراہ اور سابق ایم پی اے حاجی عتیق الرحمان نے کہا کہ قوم ایسے زہریلے پراپیگنڈے کو ناکام بنائے گی جس کا مقصد سیکورٹی اداروں کی ساکھ متاثر کرنا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے