لندن(مانند نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی برطانیہ کے وفد نے ڈاؤننگ اسٹریٹ میں برطانوی وزیراعظم رشی سونک کے نام یادداشت پیش کی۔اس موقع پر پی ٹی آئی برطانیہ کے صدر عمران خلیل نے کہاکہ یادداشت پیش کرنے کا مقصد برطانیہ کو پاکستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کرنا تھا۔یادداشت میں پاکستان میں مبینہ انسانی حقوق کی پامالیوں کا ذکر کیا گیا ہے اور زور دیا ہے کہ برطانیہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کیلئے کردار ادا کرے۔یورپی پارلیمنٹ کے سابق رکن امجد بشیر نے کہا کہ امید ہے کہ برطانوی حکومت یادداشت کو دیکھ کر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کا نوٹس لے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کی آواز دبا کر جمہوریت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔انہوں نے پاکستان میں جلد شفاف انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ بھی کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے