دبئی(مانند نیوز ڈیسک)حکومت پاکستان کی خصوصی درخواست پر متحدہ عرب امارات کی حکومت نے مختلف جیلوں میں قید 325 پاکستانی رہا کردئیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کاکہنا ہے کہ معمولی جرائم میں قید 325 پاکستانیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اماراتی صدر شیخ محمد بن زایدالنہیان کے خصوصی شکر گزار ہیں، پاکستانیوں کو قانونی سروس فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔علاوہ ازیں پاکستان سفارتخانہ ابوظبی کے زیر اہتمام افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی پائلٹس، ٹیچرز، ڈاکٹرز اور وکلا نے شرکت کی۔اس موقع پر پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی برادری ابوظبی میں بھی پاکستان کلچرل اینڈ میڈیکل سینٹر بنائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے