واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک)ڈائریکٹر آئی ایم ایف جہاد آزور نے کہاہے کہ پاکستان کی حالیہ پالیسیاں درست سمت میں ہیں، مہنگائی پر قابو پانا ضروری ہے، زرمبادلہ کی شرح کو برقرار رکھنا بھی ضروری ہے، تاکہ کسی بیرونی جھٹکے سے بچا جائے۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر آئی ایم ایف جہاد آزور نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں مہنگائی پر قابو پانا ضروری ہے، معاشی استحکام کے لیے فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کی شرح کو برقرار رکھنا بھی ضروری ہے، تاکہ کسی بیرونی جھٹکے سے بچا جائے۔ جہاد آزور کا کہنا تھا کہ ریویو ہو نہ ہو، مہنگائی سے نمٹنا ترجیح ہونی چاہیے، آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر بھی درست ایکسچینج ریٹ پر تجارت اور برآمدات پاکستانی عوام اور معیشت کے لیے اہم ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے