پشاور( مانند نیوز)غیر سرکاری تنظیم ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے بانی ڈاکٹر ایمل مہمند کی جانب سے ضلع مردان کے مختلف یونین کونسلوں میں رمضان راشن پیکج کی تقسیم جاری ہے۔راشن پیک میں روزمرہ اشیاء ضرورت شامل ہیں۔اس کے علاوہ عید کے لئے نقد رقم بھی تقسیم کی جارہی ہے۔رمضان راشن پیکج کی ترسیل و تقسیم کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ضلع بھر کے مختلف یونین کونسلوں میں بھیجی جاتی ہیں۔ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے بانی ڈاکٹر ایمل مہمند اور چئیر مین تیمور خان مہمندنے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت بہترین عمل ہے، انسانیت کی بے لوث خدمت سے خدا کی خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے، نبی کریمﷺ کی یہی تعلیم ہے، آپ کو اس پر عمل کرنا چاہیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے