پشاور( مانند نیوز)خدائی خدمتگار ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی نے معیاری تعلیم کے فروغ پر باچا خان میڈیکل کالج مردان کی کاوشوں کو سراہا اور نئے ڈین پروفیسر ڈاکٹر امجد علی کیلئے نیک خواہشات اور بہتر مستقبل کے لئے نیک تمنا وں کا اظہار کرتے ہو ئے ڈاکٹر امجد علی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور باچا خان میڈیکل کالج کیلئے بہتر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا،ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی نے پروفیسر ڈاکٹر امجد علی سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ مشکل وقت کا سامنا کریں اور ان سے نمٹیں یہ آپ کو طویل مدتی کامیابی کے لیے مدد فراہم کرے گا اور اپنی اقدار، اخلاقیات اور اصولوں پر سمجھوتہ نہ کریں۔ڈاکٹر یوسف نے پروفیسر ڈاکٹر امجد علی کی تعریف کرتے ہو ئے کہا کہ جب سے ڈاکٹر امجد علی نے ڈین کا عہدہ سنبھال لیا ہے تو اسی دن سے باچاخان میڈیکل کالج ایک مثالی تعلیمی ادارہ ثابت ہوا جس نے انتہائی کم عرصہ میں بیش بہا کامیابیاں سمیٹیں یہ اس خطے کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے۔ کیونکہ پروفیسر ڈاکٹر امجد علی ایک نوجوان ہونے کے علاوہ ایک ذہین،قابل اور تجربہ کار ڈاکٹر ہے جس کو میرٹ کے بنیا دپر باچا خان میڈیکل کالج مردان کی خدمات سونپ دی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر امجد علی کو قابلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر ڈین کا عہدہ مل گیا،ڈین ایک ایکڈمک پوسٹ پر ہے جو صرف قابلیت کی بنیاد پر دیا جاتا ہے،اس عہدے کیلئے کسی سفارش کی ضرورت نہیں ہوتی،انہوں نے تجویز دی کہ وہ اب تحقیق پر اپنی توانائیاں خرچ کرنی چاہیئے تاکہ یہ ادارہ مزید ترقی کے منازل طے کر سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے