پشاور( مانند نیوز) غیر سرکاری تنظیم سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے صدر محمد عارف کو ضلع مردان بہترین سماجی و فلاحی خدمات سرانجام دینے پر خصوصی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔اس موقع پر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان آئی بی ایل ڈیپارٹمنٹ کے چئیر مین پروفیسر شاہ حسین اعوان کی جانب سے محمد عارف کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد دیا گیا جس میں سول سوسائٹی نے شرکت کی،شاہ حسین اعوان نے محمد عارف کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سرٹیفکیٹ سے نوازا تے ہو ئے کہا کہ ملک میں فلاحی کام کا آغاز عبدالستار ایدھی نے کیا تھا جس کے بعد اب ملک میں ہزاروں فلاحی ادارے مختلف ناموں سے کام کر رہے ہیں مگر حقیقی خدمات کے ادارے بہت ہی کم ہیں جو انگلیوں پر گنے جا سکتے ہیں ان اداروں میں سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن بھی شامل ہے جو اپنی محدود وسائل کے باجود اپنی سماجی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہو ئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے