پشاور (مانند نیوز) گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹلہ فیل بانان پشاور میں سالانہ امتحان میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات تقسیم کی۔خسںب روایت اس سال بھی طلباء کے رزلٹ کا ڈے کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کے آغاز باقاعدہ طور پر تلاوت قرآن پاک سے ہوئی۔ گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹلہ فیل بانان پشاور میں سالانہ امتحانات 2023 کے نتائج کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات اور توصیفی اسناد تقسیم کی گئی۔ہیڈ ماسٹر صاحب جناب محمد حیات خان نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔اے ایس ڈی ای او سرکل سٹی جناب ثناءاللہ صاحب اور بچوں کے والدین بھی موجود تھے۔