کرک(مانند نیوز)خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، کرک کے شعبہ فزکس نے آج اور اگلے پیر کو عالمی کوانٹم ڈے منایا جا رہا ہے تاکہ دنیا بھر میں کوانٹم فزکس کی اہمیت اور اس میں حالیہ پیش رفت کو اجاگر کیا جا سکے۔اس سلسلے میں جاری ہونے والی یونیورسٹی کی ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہےکہ عالمی کوانٹم ڈے کے مو قع پر شعبہ فزکس میں آج اور اگلے پیر کو مختلف سرگرمیاں ترتیب دی گئی ہیں جن میں پوسٹر پریزنٹیشن، ایک آگاہی واک اور شعبہ فزکس کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحکیم شاہ ایک لیکچر "کوانٹم فزکس، اور ٹیکنالوجیکل میجکس کے مسقبل کا احاطہ” کے عنوان سے دیں گے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالحکیم شاہ نے بتایا کہ ورلڈ کوانٹم ڈے ہر سال 14 اپریل کو منایا جاتا ہے، جسکے لئے 4.14 کا حوالہ دیا جاتا ہے، جو پلانک کے مستقلہ یعنی 4.14* 10E-15کے پہلے ہندسوں4.14 کی مناسبت سے لیا گیا ہے, جو کوانٹم فزکس کی بنیادی مستقلات میں سے ایک ہے.انہو ں نے کہا کہ یہ مختلف ضروری سوالات کا جواب دیتا ہے جیساکہ پلانک کا مستقلہ ہماری مستقبل کی ایجادات لئےاتنا اہم کیوں ہے انہوں نے مزید کہا کہ ڈیپارٹمنٹ میں ورلڈ کوانٹم ڈے کی سرگرمیاں اس بات پر مرکوز ہونگی کہ پلانک کا مستقلہ انسانی زندگیوں پر کیسے اثرکرتا ہے۔ڈاکٹر شاہ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ورلڈ کوانٹم ڈے کا مقصد عام لوگوں کو کوانٹم سائنس اور ٹیکنالوجی کو سمجھنے اور اس پر بحث کرنے میں شامل کرنا ہے اور یہ فطرت کے بارے میں بنیادی لیول پر اسےجاننے میں کس طرح یہ ہماری مدد کرتا ہے۔ کوانٹم سائنس یہ معلومات اور جوابات بھی فراہم کرتا ہے کہ ایسی ٹیکنالوجیز کو کیسے تیار کیا جائے جو ہماری آج کی زندگی کے لیے ضروری ہیں اور یہ مستقبل میں سائنسی اور تکنیکی ایجادات کے ساتھ ساتھ معاشرے پر اس کے اثرات کا باعث کیسے بن سکتی ہے۔انہوں نے مزید وضاحت کی کہ کوانٹم فزکس تبدیلی کی تکنیکی صلاحیتوں کی اصل بنیاد ہے جس نے موجودہ دور کے معاشرے کو تشکیل دینے میں مددفراہم کی ہے، جیسے کہ ٹرانسسٹر، لیزر، میڈیکل امیجنگ وغیرہ۔ اسکے ساتھ طبیعیات، اور انفارمیشن کے بارے میں ہماری سمجھ کو تبدیل کر رہی ہے اور نئی اور اہم انفارمیشن ٹیکنالوجیز، جیسے کوانٹم کمپیوٹرز اور کوانٹم انٹرنیٹ وغیرہ کے امکانات پیداکر رہی ہے۔ڈاکٹر شاہ نے کہا کہ ورلڈ کوانٹم ڈے دنیا بھر کے کوانٹم سائنسدانوں کی جانب سے ایک پہل ہے، جس کا آغاز 14 اپریل 2021 کوہوا اور اسے 14 اپریل 2022 کو ہونے والے پہلے عالمی جشن کے کاؤنٹ ڈاؤن کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک عالمگیر کو شش ہے ، جس میں سائنس دان، انجینئرز، ماہرین تعلیم، کمیونیکیٹر، کاروباری افراد، تکنیکی ماہرین، تاریخ دان، فلسفی، فنکار، پروڈیوسر وغیرہ، کو شامل کیاگیا ہے اور انکی تنظیمیں اپنی سرگرمیاں تیار کرنے جیسے آؤٹ ریچ ٹاکس، نمائشیں، لیب ٹورز، پینل ڈسکشن، انٹرویوز، فنکارانہ تخلیقات وغیرہ کا انعقاد کرتی ہیں۔خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سردار خان نے ایسے اہم دن کو منانے پر شعبہ فزکس کی کاوشوں کو سراہا ہے جس نے انسانی زندگی میں انقلاب برپا کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے