سوات(مانند نیوز) اعجاز احمد ایس ایچ او تھانہ شاہ ڈھیرئی نے اہم کارروائی کے دوران قتل میں ملوث ملزمان کی فرار کی کوشش ناکام بناکر گرفتار کرلیا، جن کے مابین جائیداد کا تنازعہ چلا آرہا تھا، جس پر ملزمان نذیر نے اپنے بیٹے فواد کے شراکت سے فائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی محمد افضل ولد شیر علی ساکن ٹال شاہ ڈھیرئی کو موت کی گھاٹ اتار دیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سوات شفیع اللہ خان گنڈاپور کے احکامات پر ایجاز احمد ایس ایچ او تھانہ شاہ ڈھیرئی نے دیگر پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر ملوث ملزمان کی فرار ہونے کی کوشش ناکام بناکر دھر لیے گئے۔کاروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے آلہ قتل کلاشنکوف اور 16 عدد کارتوس برآمد کرلی گئی ہے،جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ترجمان سوات پولیس