بریکوٹ(مانند نیوز)وزیر اعظم پاکستا ن کے مشیر امیر مقام نے بریکوٹ میں نادرا آفس کا دوسری مرتبہ افتتاح کرکے دوسروں کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر عوام کو دھوکہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔امیر مقام کے اس افتتاح کو عوامی حلقوں نے مسترد کرتے ہوئے کہاکہ وہ نادرا آفس کو بریکوٹ سے تعلق رکھنے والے اقلیتی سینئٹر امر جیت ملہوتر ا نے 2013میں منظور کیا تھا۔اس نادرا آفس کے قیام میں قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کا بھی اہم کردار رہا ہے۔ہفتے کے رو ز وزیر اعظم پاکستان کے مشیر انجینئر امیر مقام نے بریکوٹ میں پرائیویٹ نئے بلڈنگ کے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکن بھی نہ ہونے کے برابر تھے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انجینئر امیر مقام کے نہ مناسب رویہ کی وجہ سے تحصیل بریکوٹ میں بھی پارٹی کئی دھڑوں میں تقسیم ہوچکاہے۔نادرا آفس کے قیام میں قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کا اہم کردار ہے۔انہوں نے 2006میں سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیر پاؤں سے اسلام آباد میں ملاقات بھی کی۔اور آخر کا ر اقلیتی سینیٹر امر جیت جوکہ قومی جرگے کے بانیوں میں ہے نے اے این پی کے دورحکومت میں نادرا آفس کی سہولت کو بریکوٹ کے عوام کے لئے فراہم کیا جس پر اس وقت یہاں کے لوگوں نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اب یہاں کے لوگ کو دور مینگورہ جانے سے چھٹکارامل گیا۔انجینئر امیر مقام نے اس وقت بھی اقلیتی سینیٹر امرجیت ملہوترہ کے ساتھ افتتاح پر لڑائی کی مگر بعد میں افتتاح اقلیتی سینیٹر امر جیت نے کیا۔انجینئر امیر مقام بریکوٹ میں ایسے منصوبوں پر افتتاح سے باز رہے کیونکہ ان کی ان اقدامات کی وجہ سے پارٹی عوامی مقبولیت کھو دے گی اور الیکشن میں شکست کا باعث ہوگا۔