پشاور(مانند نیوز)یونیورسٹی ٹائون میں پاکستان کو گالیاں دینے سے منع کرنے پر افغان باشندے نے پاکستانی باشندے کو چاقو کے پے درپے وارکرکے قتل کردیا ۔شوکت علی ولد سید محمد سکنہ کندے پاپان پلوسی اتوزئی نے حالت نزع میں پولیس کو بتایا کہ ٹائون پارک روڈ پر موجود تھا جہاں ایک افغان باشندہ عثمان پاکستان کو گالیاں دے رہاتھا منع کرنے پر عثمان نے اسے چاقو کے پے در پے وار کر کے زخمی کردیا مجروح کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں و ہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے د م توڑ گیا ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلا ش شروع کردی ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے