پشاور(نمائندہ مانند)پولیس کارکردگی کی تعریف، جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں. معاون خصوصی برائے ریونیو پیر ہارون شاہ
نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ریونیو پیر ہارون شاہ نے رمضان المبارک میں پولیس فورس کے جوانوں کی جانب سے بہترین خدمات کا سلسلہ جاری رکھنے پر سلام پیش کیا ہے.
معاون خصوصی برائے ریونیو پیر ہارون شاہ نے سنیچر کو اپنے آفس سے جاری ایک خصوصی بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں رمضان المبارک کے دوران انتہائی امن و امان کی فضا برقرار رکھی گئی جس کی کریڈٹ بلاشبہ پولیس کو جاتا ہے جنہوں نے کئی مقامات پر جانوں کے نذرانے پیش کرکے امن کو برقرار رکھا. انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے بھی امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کو جدید آلات سے آراستہ کیا ہے تاکہ کسی بھی ناگفتہ بہ حالات سے نمٹ سکے. خیبرپختونخوا پولیس ہمارا فخر ہے جن کا ایک ایک سپاہی سرمایہ افتخار ہے.
شہادت پانے والے پولیس اہلکاروں کو یاد کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے ریونیو پیر ہارون شاہ نے کہا کہ رمضان المبارک میں شہادت کے اعلیٰ درجات پر فائز ہونے والے پولیس جوانوں پر عوام کو فخر ہے۔ حکومت اور عوام ان کو کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے