پبی (مانند نیوز )نوشہرہ پولیس کی بڑی کامیابی۔جلوزئی مہاجر بازار میں خونی ڈکیتی کرنے والے 07 رْکنی بین الاضلاعی ڈکیت گروہ گرفتار۔گروہ کا ماسٹر مائنڈ لوہار نکلا۔ملزمان کا اعتراف جرم۔دیگراضلاع میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف،نشاندہی پر لوٹی گئی رقم واردات میں استعمال ہونے والی موٹر کار،موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمدان خیا لات کا اظہار وقاراحمدایس پی انوسٹی گیشن نے نوشہرہ پولیس لائن میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ایس پی پبی سرکل گلشید خان ایس ایچ او پو لیس تھا نہ جلو زئی جمشید خان تھے انہوں نے کہا کہ یکم رمضان المبارک سے ایک دن قبل مسمی اعجاز نے زخمی حالت میں پبی ہسپتال میں پولیس کو رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا جلوزئی مہاجر بازار میں جنرل سٹور ہے۔عشاء کے وقت 03 موٹرسائیکلوں پر 06 ملزمان آئے اور دوکان میں گھس کر اسلحہ کی نوک پر ہم سے 04 عدد قیمتی موبائیل فونز اور نقد 25 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوتے ہوئے انہوں نے ہم پر فائرنگ کر دی، فائرنگ سے میں اور میرے 02 رشتہ دار لگ کر زخمی ہوئے۔ اس افسوس ناک واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود نے میری سربراہی میں ڈی ایس پی پبی گلشید خان،جمشید خان ایس ایچ او جلوزئی پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے کرواقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے منظر عام پر لانے کا ٹاسک سونپ دیا۔تفتیشی ٹیم نے موقع سے CCTV فوٹیج اور دیگر شواہد باریک بینی سے حاصل کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔جدید ٹیکنالوجی کی مدد اور دن رات کی انتھک محنت سے واردات کے ماسٹر مائنڈ فاروق ولد گل محمد ساکن پشاورتک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا گیا جس نے تمام راز فاش کرتے ہوئے دیگر شریک جرم ملزمان بلال ولد اکرم،خالد ولد عمر افان، گل زادہ عرف کمانڈوولد نورجمال، شریف عرف کریزی ولد درویش، اعجاز عرف باغی ولد حمیداللہ ساکنان پشاور اور یحیٰ ولد فضل اکبر ساکن شابڑہ جلوزئی کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دورام ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ماسٹرمائنڈ فاروق مہاجر بازار میں لوہار ہے جبکہ یحی ولد فضل اکبر مہاجر بازار کے قریب گاؤں شابڑہ کا رہائشی ہے دونوں نے اس سارے وقوعے کو ترتیب دیکر سب کو شامل کیا۔ملزمان کی نشاندہی پر لوٹی گئی رقم،واردات میں استعمال ہونے والی موٹر کار،موٹر سائیکل اور اسلحہ(01 کلاشنکوف اور 04 عدد پستول) برآمد کر لیے گئے۔مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود نے تفتیشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنیں پیغام میں کہاکہ نوشہرہ پولیس عوام کی حفاظت کی خاطر شب وروز محنت کرکے امن و امان قائم رکھنے میں بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔وقوعے میں ملوث ملزمان کو عدالت سے قرار وقوعہ سزا دلوائی جائے گی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے