اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار کی الیکشن کمیشن کے خلاف دائر درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں مخصوص نشست پر دوبارہ حلف اٹھانے کی اجازت دے دی۔پیر کو عدالتِ عالیہ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شاندانہ گلزار کو ڈی نوٹیفائی اور دوسری خاتون کے کاغذاتِ نامزدگی منظوری کے خلاف کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران شاندانہ گلزار کے وکیل بیرسٹر عاطف رحیم برکی عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ سناتے ہوئے شاندانہ گلزار کی جگہ روحیلہ حامد کو نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔