باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) باجوڑ علی رضا کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز ایوننگ ریویو میٹنگ کاانعقاد ہوا۔ میٹنگ میں انتظامی افسران، ڈی ایچ او باجوڑ، ڈی ای او سی ممبران،پولیس اورمحکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی,ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے انسدادِ پولیو مہم میں پیش رفت اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران کو پولیو مہم کے چوتھے روز کے لیے ضروری ہدایات جاری کی۔