دیر بالا (مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ دیر بالا کی ضلع بھر میں ٹمبر مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر دیر بالا گوہر زمان کی خصوصی ہدایات کے روشنی میں تحصیلدار واڑی نے ایس ڈی ایف او بمعہ لیویز/فارسٹ اہلکاروں کے ہمراہ سب ڈویژن واڑی میں غیر قانونی سٹاک شدہ سلیپران تحویل میں لے کر بحق سرکار ضبط کرلیے اور ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کردی۔دریں اثناء ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ بخت جھان نے لیویز فورس/پولیس بھاری نفری کے ہمراہ دریا پنجکوڑہ کے کنارے آخاگرام،صاحب آباد اور واڑی میں غیر قانونی ریت اور بجری نکالنے والوں کیخلاف بروقت کارروائی کرتے ھوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان کو حوالات میں بند کردیا اور مائنز مینرل ایکٹ کے تحت ان کیخلاف مقدمات درج کردیے۔