سوات (مانند نیوز )ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر کی زیر صدارت ایک ہنگامی اعلٰی سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان، لائیو ویڈیو پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز، ایس ڈی او ایریگیشن، ایس ڈی پی او مینگورہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے بھی شرکت کی جس میں اہم فیصلے کیے گئے اجلاس میں دریائے سوات کے حدودات میں ریت بجری نکالنے کے لیے غیر قانونی کھدائی اور کرش پلانٹ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیرنے تمام سٹیک ہولڈرز کی تجاویز و آراء غور وخوص سے سُنے اور اس سلسلے میں مائنز اینڈ منرلزڈیپارٹمنٹ کو درپیش مسائل اور چیلنجز کا بغور جائزہ لیا گیااور مائنز اینڈ منرلزاور ایریگیشن کے دائرہ کار میں جو خلا پایا گیا ہے جس کی وجہ سے غیر قانونی مائننگ ہورہی ہے اور غیر قانونی کرش پلانٹس بھی دریا ئے سوات کا حلیہ بگا ڑرہے ہیں جس پر بھی تفصیلی بحث ہوئی۔ڈپٹی کمشنرسوات نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو سختی سے ہدایت جاری کی کہ وہ اے ڈی مائنز اینڈ منرلزاور آئی ڈی او انڈسٹری کے ساتھ مل کر غیر قانونی کھدائی اور کرش پلانٹس کے خلاف کریک ڈاون تیز کریں اور ساتھ ہی ساتھ ان کے مشینری کو بھی قبضہ کیا جائے اور ایک ہفتے کے اندر ایک مربوط پلان کے تحت کار روائی کی جائے۔اس مقصد کے لیے ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144پہلے سے نافذ کی ہے۔ تینوں ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں پولیس کے ہمراہ دن رات جگہ جگہ چھاپے مارینگے اور قانون کے متعلقہ سیکشن کے تحت غیر قانونی کرش پلانٹ اوربجری و ریت کے لیے کھدائی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے کہا کہ یہ آپریشن جاری رہے گا اور ساتھ ہی ساتھ غیر قانونی کرش پلانٹ اونرز اور مائنرز وغیرہ کو بھی سختی سے تنبیہ دی جا تی ہے کہ وہ بھی غیر قانونی کام روک لیں۔