اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)کے رکن ممالک میں روایتی ادویات اور اس سے منسلک بائیو میڈیکل سائنسز میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے چینی سائنسدانوں اور صنعت کاروں کا ایک اعلی سطح کا وفد 27اپریل کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔اسلامی تعاون تنظیم کے ذیلی ادارے کامسٹیک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چینی سائنسدانوں اور صنعت کاروں کا وفد ادارہ جاتی اور صنعتی روابط کے ذریعے قدرتی مصنوعات، بائیو ٹیکنالوجی، مالیکیولر اور سیل بائیولوجی اور روایتی ادویات کے شعبوں میں تحقیق اور ترقی میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے لیے 27 اپریل کو اسلام آباد میں کامسٹیک سیکرٹریٹ کا دورہ کرے گا۔مفاہمتی یادداشت پر دستخط سے عوامی جمہوریہ چین اور او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان علمی اور تحقیقی اقدامات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ دستخطی تقریب کے موقع پر اس موضوع پر سائنس دانوں اور چین میں دواسازی کی صنعتوں کے نمائندوں کی اہم بات چیت بھی ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے