چارسدہ (مانند نیوز ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کو دھمکی ملی ہے، ڈی پی او چارسدہ نے ایمل ولی خان کو آگاہ کردیا۔ڈی پی او چارسدہ نے رہنما اے این پی ایمل ولی خان کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عید کے دنوں میں عوام سے میل ملاپ میں احتیاط کریں۔ ساتھ ہی اپنے گھر اور حجرے کے کیمروں کی صحیح طرح سے نگرانی بھی یقینی بنائیں۔اس حوالے سے ایمل ولی خان کا اپنے ایک بیان میں کہا کہ اِن ہتھکنڈوں سے ڈر نہیں لگتا۔ میرا بیانیہ میرا نہیں بلکہ میرے اکابرین اور قوم کا ہے۔ اس معاملے سے قوم کو آگاہ کرنے کیلئے حقائق سامنے رکھوں گا۔