ہنگو(مانند نیوز) دو سرکاری سکولوں میں طلبا کے داخلے کے مسئلہ کو افہام و تفہیم سے حل کر لیا گیا، میروبک سکول کے آدھے سٹوڈنٹس سینٹینل ماڈل سکول اور آدھے طلبہ کو ہائی سکول نمبر 2 میں داخلہ دیا جائے گا، سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبا کے داخلے کا رجحان نیک شگون ہے، ضلعی انتظامیہ سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو جانچنے اور ان کے مسائل حل کرنے میں کوشاں ہے،اے ڈی سی فہید اللہ خان۔تفصیلات کے مطابق میروبک مڈل سکول کے طلبا کے ہنگو کے دو بہترین سرکاری تعلیمی اداروں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 اور سینیٹینل ماڈل ہائی سکول میں داخلے کے معاملے پر کچھ مسائل تھے۔جس پر ڈپٹی کمشنر ہنگو فضل اکبر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فہید اللہ خان کو مسئلہ حل کرنے کا ٹاسک دیا۔آیڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہنگو فہید اللہ خان نے دونوں تعلیمی اداروں کے سربراہان عقل بادشاہ اور شاکر اللہ اور ڈی ای او ایجوکیشن عتیق خان کے ساتھ اپنے دفتر میں مسلئے کے حل کے لیے میٹنگ کی۔اور اس طرح مسئلے کو حل کر کیا گیا۔دونوں تعلیمی اداروں کے سربراہان عقل بادشاہ اور شاکر اللہ نے میروبک سکول کے طلبا کو ہاف ہاف کے تناسب سے اپنے اداروں میں داخلہ دینے کا انتظامیہ کو یقین دلایا۔اس طرح طلبا کے داخلے کا مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کر لیا گیا۔اے ڈی سی فہید اللہ خان نے کہا کہ سرکاری تعلیمی ادارے بہترین انداز میں نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں طلبا کی رہنمائی کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ طلبا سرکاری اداروں میں داخلہ کے لیے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہنگو کے سرکاری تعلیمی اداروں۔کی کارکردگی کو ستائش کی نگاہ سے دیکھتی ہے