پشاور (مانند نیوز)نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ریونیو پیر ہارون شاہ نے ہنگامی بنیادوں پر خالصہ پشاور کے تمام موضع جات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دئیے. تمام پٹواریوں اور متعلقہ حکام کو ایک مہینے کے اندر لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں سخت تادیبی کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کر دی. مذکورہ ہدایات معاون خصوصی برائے ریونیو پیر ہارون شاہ نے پیر کے روز لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن پراجیکٹ خیبرپختونخوا کے حوالے سے بریفنگ لیتے ہوئے جاری کر دیں. لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن پراجیکٹ خیبرپختونخوا کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اسد ہارون نے معاون خصوصی برائے ریونیو پیر ہارون شاہ کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن پراجیکٹ کی تحت اس وقت 55 ڈیلیوری سنٹر قائم کر دئیے ہیں جس کا بنیادی مقصد عوام کو خدمات کی فراہمی آسان اور سہل بنانا ہے تاکہ کرپشن، رشوت، اقربا پروری کا خاتمہ ہو. انہوں نے آگاہ کیا کہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن پراجیکٹ کے تحت مردان، بونیر اور کوہاٹ کا 100 فیصد لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائزڈ ہو چکا ہے جبکہ پشاور 76 فیصد، ایبٹ آباد 94 فیصد، ٹانک 87 فیصد، ہنگو 84 فیصد، شانگلہ 74 فیصد، صوابی اور نوشہرہ 62 فیصد، لکی مروت 59 فیصد، ہری پور 57 فیصد، بنوں 54 فیصد، کرک اور چارسدہ 53 فیصد، سوات 52 فیصد، بٹگرام 46 فیصد، ڈی آئی خان 37 فیصد اور مانسہرہ میں 32 فیصد لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے. معاون خصوصی برائے ریونیو پیر ہارون شاہ کو لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کی مجموعی صورتحال پر آگاہ کرتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر اسد ہارون نے بتایا کہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن پراجیکٹ خیبرپختونخوا کے 19 بندوبستی اضلاع میں جاری ہے جو مجموعی طور پر 3508 موضع جات پر مشتمل ہے جن میں 2221 موضع جات پر کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ 862 موضع جات کا لینڈ ریکارڈ اب بھی مینوئل نظام پر ہے.اس موقع پر معاون خصوصی برائے ریونیو پیر ہارون شاہ کو درپیش چیلنجز، کارکردگی، پٹواریوں کی تربیت اور دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ خط و کتابت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا. معاون خصوصی برائے ریونیو پیر ہارون شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مردان میں لینڈ ریکارڈ مکمل ہو سکتا ہے تو پشاور میں کیوں نہیں۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ایک مہینے کے اندر پشاور کے تمام موضع جات کا ریکارڈ ڈیجیٹلائزڈ ہونا چاہیے بصورت متعلقہ حکام کے خلاف تادیبی اقدامات اٹھائے جائیں گے. انہوں نے مزید کہا کہ پشاور سمیت دیگر اضلاع کے پٹواری صاحبان بھی اپنا قبلہ درست کرلیں اور کمپیوٹرائزیشن کا عمل جلد از جلد مکمل کریں.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے