مالاکنڈ (مانند نیوز) بٹ خیلہ بازار میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل احمد نے جعلی مشروبات تیار کرنے اور ایکسپائر مشروبات فروخت کرنیوالے دکاندار کو گرفتار کرکے دکان کو سیل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اے سی بٹ خیلہ کو خفیہ اطلاع ملی کہ بٹ خیلہ بازار میں ایک دکاندار لوکل سوڈا واٹر تیار کرکے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے بوتلوں میں ڈالتے ہیں اور ان کمپنیوں کا سٹیکر لگاتے ہیں۔ جس پر اے سی بٹ خیلہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں جعلی اور دو نمبر مشروبات تیار کرنیوالے کسی صورت معافی کے مستحق نہیں اور عوام کے صحت کیساتھ کھیلنے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اس کے علاوہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں بٹ خیلہ بازار میں کھاد یوریا/اور شوگر ڈیلروں کی چیکنگ کی۔بازار میں شوگر / چینی وافر مقدار میں دستیاب ہے کسی قسم کا ذخیرہ اندوزی اور فقدان شارٹیج نہیں پایاگیا۔ انہوں نے اس موقع پر سرکار کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ سے تجاوز کرنے اور ریکارڈ اچھی طرح برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کی۔