مالاکنڈ (مانند نیوز) ضلعی انتظامیہ دیر بالا کی چینی اور کھاد کی مصنوعی قلت کے حوالے سے کارروائیاں زور وشور سے جاری ھیں۔اسسٹنٹ کمشنر ھیڈ کوارٹر دیرعثمان علی نے تحصیلدار احمد سلطان کیہمراہ دیر شہر اور لرجم کے مختلف بازاروں میں چینی کے تمام بڑے ڈیلروں کی دکانوں میں کھاد اور چینی کی ذخیرے کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر واڑی محمد کاشف جان نے واڑی کے مختلف مارکیٹوں میں کھاد اور چینی کی ذخیرہ اندوزی کا تفصیلی معائنہ کیا۔ جبکہ تحصیلدار براول فضل کریم نے براول بازار میں چینی اور کھاد ذخیرہ اندوزی کا معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر شرینگل حفیظ اللہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک نے مختلف بازاروں میں کھاد اور چینی کے ذخیرہ اندوزی کا معائنہ کیا۔جن ڈیلروں نے اپنے ریکارڈ کو ایس او پیز کے مطابق مرتب نہیں کیا تھا ان پر بھاری جرمانے عائد کردیے گیے۔