سوات (مانند نیوز) سوات کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کی سربراہی میں کانجو ٹاون شپ انتظامیہ کو درپیش مسائل بارے اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور، ڈائیریکٹر یوڈا مہران خان، اسسٹنٹ کمشنر کبل جنید مروت اور دیگرمتعلقہ آفسران نے شرکت کی۔ڈائیریکٹر یوڈا نے اجلاس کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا اور تعاون کرنے کی درخواست کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات نے ڈائیریکٹر یوڈا کو ہر قسم قانونی تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے کانجو ٹاؤن شپ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات اور اسسٹنٹ کمشنر کبل کو یوڈا انتظامیہ سے ہر قسم قانونی تعاون فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ کانجو ٹاون کے باونڈری وال پر فی الفور کام شروع کیا جائے اور ٹاون کے باسیوں کو صاف پانی کی سپلائی، سیوریج سسٹم اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر فوری کام کا آغاز کیا جائے۔ اگر فنڈز ریلیز کا مسئلہ ہوا تو اس کیلئے صوبائی حکومت سے ایمرجنسی بنیاد پر رابطہ کیا جائیگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے