سوات(مانند نیوز)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہداللہ خان کی زیر صدارت گندم، چینی، کھاد و دیگر اشیائے ضروریہ کی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اہم اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی نے بھی شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنرز (دیر لوئر، دیر اپر، چترال لوئر، چترال اپر اور باجوڑ) نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہداللہ خان نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کوذخیرہ اندوزی کا سختی سے تدارک کیساتھ ساتھ ڈیلرز کے سٹاک کی بھی نگرانی کرنے کے احکامات جاری کئے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہداللہ خان کا کہنا تھا کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سرحدی اضلاع میں اشیائے خوردونوش کی نقل و حمل کی نگرانی کرے اور سرحدی اضلاع میں ضرورت سے زیادہ اشیائے ضروریہ کی سپلائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات عمل میں لائے جائیں۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے بارڈر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ جوائنٹ چیک پوسٹس آج ہی بنا دیں جن میں محکمہ خوراک، زراعت اور پولیس و ضلعی انتظامیہ کے نمائیندے ہونگے تاکہ گندم، چینی اور کھاد کی سمگلنگ کو روکا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے