چترال (مانند نیوز)ضلع اپر چترال میں نہایت اہمیت کے حامل مستوج پُل حستہ حالی کا شکار ہے۔ پچھلے سال سیلاب کی وجہ سے اس پل کی بنیادوں یعنی ستونوں کو بہت نقصان پہنچا تھا اس کے علاوہ دریا کا رح بدلنے سے پل کے دونوں حصوں کے درمیانی حالی جگہہ میں پانی بہنے سے اسے کافی نقصان پہنچا تھا جس کے نتیجے میں مستوج سے آگے شندور اور گلگلت، بروغل، یارخون کا راستہ بھی بند ہوا تھا۔ یہ پل سابقہ صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت میں بنا تھا اور ساتھ ہی اس سڑک کو بھی دریا کے مشرقی جانب سے مغرب کی جانب لایا گیا تھا۔ بونی مستوج سڑک پر بھی نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے کام شروع کروایا تھا مگر اب اسے ادھورا چھوڑا گیا۔سڑک کی حراب حالت اور کچا ہونے سے جب اس پر کوئی گاڑی گزرتی ہے تو مٹی اور گرد و غبار کی وجہ سے نہ صرف سڑک کے کنارے رہنے والے لوگوں کو نہایت تکلیف ہوتی ہے بلکہ راہ گیر بھی ا ن گرد و غبار کی وجہ سے محتلف بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں۔
چترال میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے آواز اٹھانے والی رضاکار تنظیم چترال ڈیویلپمنٹ مومنٹ CDM کے اراکین وقتاً فوقتاً ان سڑکوں کی تعمیر کیلئے آواز اٹھاتی رہتی ہے۔ان رضاکاروں نے پشاور پریس کلب کے سامنے دھرنا بھی دیا تھا اور یہ مطالبہ کیا تھا کہ ان سڑکوں کو جلد سے جلد تعمیر کیا جائے۔سی ڈی ایم اکے بزرگ رکن عنایت اللہ اسیر کے مطابق یہ سڑک نہایت اہمیت کے حامل ہے اگر مستوج سے آگے بروغل کے راستے وسطی ایشیائی ریاستوں تک سڑک بنایا گیا تو اس سے نہ صرف ان ریاستوں کے ساتھ ہمارا نزدیک ترین رابطہ بحال ہوگا بلکہ اس سے سیاحت اور ثقافت بھی فروغ پاکر اس پسماندہ علاقے کا قسمت بدلے گا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کا راستہ اٹھارہ سو کلومیٹر دور ہے جبکہ بروغل کا راستہ چترال سے تاجکستان تک صرف دو سو کلومیٹر ہے۔
لیاقت علی جو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا نائب صدر بھی ہے ان کا کہنا ہے کہ مستوج سڑک پر کام ادھورا چھوڑنے سے علاقے کے لوگوں میں نہایت مایوسی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر نہایت افسوس کا اظہار کیا کہ بونی سڑک پر چین کے ایک کمپنی نے نہایت معیاری اور مضبوط تارکول کا کام کیا تھا مگر NHA کے ٹھیکدار نے اس تارکول کو اکاڑ کر پحتہ سڑک کو کچا بنادیا مگر اس کچے سڑک پر ابھی تک دوبارہ تارکول کا کام نہیں کیا۔اب اس سڑک پر جو گاڑیاں گزرتی ہیں اس کی وجہ سے جو مٹی اور گرد و غبار اٹھتی ہے اس نے علاقے کے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔
محمد اشرف جو پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور ہے ان کا کہنا ہے کہ اس کا اکثر اس سڑک سے گزرنا ہوتا ہے پہلے یہ بہترین سڑک تھا جس پر چین کی کمپنی نے بہترین تارکول ڈالا تھا مگر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ٹھیکدار نے اس سڑک سے وہ تارکول اکاڑ کر اسے کھنڈرات میں بدل دیا اور اب معلوم ہوا کہ ٹھیکدار نے اپنی مشینری بھی یہاں سے لے گئے۔انہوں نے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر پر جب کام شروع ہوا تھا تو اس میں جدید تقاضوں کے پیش نظر اس کا سروے نہیں کروایا گیا بلکہ اسی سڑک پر کشادگی اور تعمیر کا کام شروع کروایا جب یہ خچروں اور گھوڑوں، گدھوں کا سڑک تھا۔اگر این ایچ اے والے اس سڑک میں ان مقامات پر پل بناتے جہاں سے سیلابی نالے کا پانی سڑک پر بہتا ہے تو اس سے سڑک بھی محفوظ رہتا اور سفر کرنے میں بھی آسانی ہوتی۔
سید برہان شاہ ایڈوکیٹ بھی سی ڈی ایم کا سینیر رکن ہے وہ اسی سڑک پر کھڑا تھا جسے این ایچ اے والوں نے تارکولی سڑک سے کچا سڑک بنایا ہے ان کا کہنا ہے اس سڑک پر گاڑیو ں کی وجہ سے جو گرد و غبار اٹھتی ہے اس کی وجہ سے لوگ ٹینشن اور محتلف بیماریوں کی شکار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستوج پل جو نہایت حستہ حالی کا شکار ہے اس پل سے آگے بروغل تک نہ صرف دو سو دیہات آباد ہیں بلکہ اسی پل سے گزر کر گلگت بلتستان اور بروغل کے ذریعے واخان اور تاجکستان تک بھی راستہ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پل پر روزانہ اگر ہزاروں نہیں تو سینکڑوں گاڑیاں ضرور گزرتی ہیں مگر پچھلے سال اس پل کو سیلاب کی وجہ سے بہت نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے والے اپنے جیب گرم رکھنے کیلئے اس کی بروقت مرمت نہیں کرتے بلکہ جب یہ پل ٹوٹ کر گر جائے گا تو یہاں دوبارہ پل بنانا پڑے گا جس میں ادارے والے کا کمیشن شامل کرکے اس پر کروڑوں روپے کی لاگت آئے گی مگر اب چند لاکھ روپے سے اس کی مرمت ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چترال سے بونی اور مستوج تک کے سڑک پر نہایت ناقص کام ہوا ہے اور ہم عنقریب اس ٹھیکدار اور ادارے کے حلاف عدالت سے بھی رجوع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سڑک پر جو کمپنی کام کرتی ہے اس کے پاس کوئی منصوبہ بندی نہیں تھی بلکہ تارکول اکاڑنے پر ان کو بہت زیادہ رقم ملتی ہے اور اپنے پیسے بٹورنے کیلئے انہوں نے تارکول اکاڑ دیا مگر دوبارہ اس پر تارکول کا کام نہیں کیا جس کے حلاف ہم عدالت ضرور جائیں گے تاکہ ہمارا حق ہمیں مل جائے۔
رفیق احمد سی ڈی ایم اک جنرل سیکرٹری ہے۔انہوں نے کہا کہ بونی تک ہمارا بہترین سڑک تھا مگر کمپنی والے نے اسے کھنڈرات میں تبدیل کرکے ادھورا چھوڑ دیا جس کی وجہ سے لوگ پھیپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلا ہیں لوگ سانس نہیں لے سکتے۔ یہاں سے چترال یونیورسٹی تک سڑک کی حالت بھی نہایت حراب ہے اور طلباء و طالبات کو سفر کرنے میں بہت مشکلات کا سامانا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے مستوج پل کی حستہ حالی پر نہایت تشویش کا اظہار کیا کہ اگر یہ پل ٹوٹ گیا تو اپر چترال کا رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوجائے گا اب دریا میں پانی کا سطح بھی بلند ہورہا ہے اس سے پہلے اس پل کی مرمت کرنا نہایت ضروری ہے۔
سید جمال الدین شاہ بھی سماجی کارکن اور سی ڈی ایم کا اعزازی رکن ہے۔انہوں نے کہا کہ مستوج پل کی ٹوٹنے کی وجہ سے نہ صرف لوگوں کا زمینی رابطہ حتم ہوگا بلکہ شندور کا میلہ بھی نہیں ہوگا اور جشن بروغل کیلئے بھی کوئی نہیں جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ مستوج اور بونی سڑک کو نہ صرف ادھورا چھوڑا گیا بلکہ اس پر جو کام ہوا ہے وہ بھی نہایت ناقص ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا بنیادی حق ہے کہ ہمیں سڑک دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہماری شراف کا غلط فائدہ نہ اٹھائے۔ اس سڑک کو پحتہ سے کچا کردیا گیا اور اب اس پر کا م بھی بند ہوا ہے۔ دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میلہ دیکھنے کیلئے لوگ اسی سڑک اور مستوج پل سے گزر کر جاتے ہیں اگر مستوج پل ٹوٹ گیا تو اس سے یہ سب کچھ حتم ہوگا
سی ڈی ایم کے اراکین اور چترال کے سیاسی اور سماجی طبقہ فکر نے بونی مستوج سڑک پر نہایت ناقص اور غیر معیاری کام پر بھی برہمی کا اظہار کیا ہے کہ بدقسمتی سے اس سڑک کی نگرانی کرنے والے کنسلٹنٹ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ بیمار تھا اور کبھی اپنے دفتر سے باہر نہیں نکلا۔ یہی وجہ ہے کہ تعمیراتی کمپنی نے حفاظتی دیواروں اور کلورٹ میں نہایت ناقص کام کیا جس میں باہر کی طرف سیمنٹ کا دیوار بنایا گیا مگر اندر اس میں حالی پتھروں اور کچرے سے بھردیا گیا ہے مگر کسی نے بھی ان سے نہیں پوچھا کہ اتنا ناقص کام کیوں کررہے ہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ اعلےٰ عدلیہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ہدایت کرے کہ تعمیراتی کمپنی کی کام کو چیک کرنے کیلئے کسی ایماندار کنسلٹنٹ کی تعیناتی کرے تاکہ اس اہم شاہراہ پر معیاری کام ہوسکے جس سے لوگوں کی مشکلات میں کمی آسکے جو موجودہ حالت میں اس سڑک پر کام شروع کرنے سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے اور کام بھی بند پڑا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے