اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عیدالفطر کی چھٹیوں میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامرفاروق نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عید کے دوران گرفتاری روکنے اور کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سراج الحق زمان پارک آئے مذاکرات کی اچھی کاوش ہوئی،اگلی صبح ہم نے دیکھا کہ سندھ کے ہمارے صدر کو اٹھا لیا گیا جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ اس واقعے سے ظاہر ہے ایک بیڈ ٹیسٹ پیدا ہوا۔وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے عید کی 5 چھٹیوں میں پھر یہ کوئی آپریشن کریں گے، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ مقدمات کی تفصیلات تو طلب کر سکتا ہوں، میں اور کوئی خالی آرڈر کیسے کروں؟بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا اور سابق وزیراعظم کی درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست عید کے بعد تک زیر التوا ہی رکھنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے وفاق اور پولیس سے 27 اپریل تک عمران خان کے خلاف کیسز کی تفصیل طلب کرلی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے