ڈیرہ اسماعیل خان ( مانند نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیئے انکے آبائی گھر عچدالخیل پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر قمر الزمان کائرہ۔ وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی ۔ پیپلز پارٹی کے خیبر پختونخوا اسمبلی میں سابق ڈپٹی پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی۔ تحصیل ناظم پہاڑ پور مخدوم سید الطاف ۔ سابق ایم پی اے مظہر جمیل۔علی زئی۔ ضلعی صدر ملک فرحان افضل دھپ۔ دویژنل جنرل سیکریٹری نورنگ خان گنڈہ پور۔ ٹانک کے صدر ہدایت خان گنڈہ پور ۔ جنرل سیکریٹری فتح شیر محسود بھی بلاول بھٹو زرداری کے وفد میں شامل تھے۔ عبدالخیل آمد پر مولانا ضیاء الرحمان نے ہیلی پیڈ پر پیپلز پارٹی کے وفد کا استقبال کیابلاول بھٹو زرداری نے صدر آصف علی زرداری کا خصوصی پیغام مولانا فضل الرحمان کو پہنچایا انہوں نے مرحوم مفتی عبدالشکور کی وفات پر مولانا فضل الرحمان سے تعزیت کی اور انکی مغفرت کی دعا کی۔ ملاقات میں حکمران اتحاد کی جانب سے تحریک انصاف سے مذاکرات کے معاملہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں کے قائدین نے ملک میں پائیدار جمہوریت اداروں کے مثبت آئینی کردار کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا۔ ملاقات میں ملک کو داخلہ اور خارجی محاذ پر درپیش مشکلات اور اس حوالے سے گزشتہ ایک سال کے دوران پی ڈی ایم حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں سی پیک کے معاملات کو مزید بہتر بنانے۔ گوادر کی تجارتی معاشی اہمیت اور تحریک انصاف دور حکومت میں ان منصوبوں کو پہنچنے والے نقصانات کے تدارک کے لیئے اقدامات اٹھانے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے