بریکوٹ(مانند نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل بریکوٹ کے صدر محمد ظاہر نے کہاہے کہ بریکوٹ بازار میں سستی روٹی کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اب تک ہزارو ں کی تعداد میں سستی روٹیاں تقسیم کردے دی گئیں ہیں اور سستی روٹی کا یہ پروگرام چاند رات تک جاری رہے گا۔الخدمت فاؤنڈیشن بریکوٹ کے ساتھ مخیر حضرات مالی مد دکریں تاکہ غریب و سفید پوش طبقے کو اس مقدس مہینے میں کچھ نہ کچھ ریلیف مل سکے اور اس فلاحی کام میں ہمارے ساتھ دیجئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن بریکوٹ کے زیر اہتمام سستی روٹی کے لئے چندہ مہم کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ ابھی تک ہمارے ساتھ عوامی تعاون بھرپور طریقے سے جاری ہے جس میں جماعت اسلامی کے کارکنان اس خدمت میں صف اول کا کردار ادا کررہے ہیں اور ان کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سات دنوں میں سینکڑوں لوگوں میں تقریباً 16000سولہ ہزار روٹیاں تقسیم کردے دی گئیں ہیں جس پر الخدمت فاؤنڈیشن بریکوٹ کا 160000ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے خرچ ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ علاقے کے عوام اور خاص کر مخیر حضرات ہمارے ساتھ مالی تعاون کریں تاکہ سستی روٹی جو کہ لاچار و غریب لوگوں کے لئے اہمیت کا حامل ہے کو بہترین اور باعزت طریقے سے روٹی فراہم ہوسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے