مکہ مکرمہ(مانند نیوز ڈیسک) حرمین شریفین میں 29ویں شب میں ختم القرآن کا فقید المثال اجتماع ہو، جس میں 30لاکھ افراد نے شرکت کی، امام حرم شیخ عبدالرحمن السدیس نے رقت آمیز دعا کرائی۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں 29ویں تراویح اور ختم القرآن کی دعا میں مجموعی طور پر 30لاکھ افراد نے شرکت کی۔مقامی میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کی 29ویں شب مسجد الحرام میں 25لاکھ سے زائد افراد ختم قرآن کی دعا میں شریک ہوئے۔ختم القرآن کے موقع پرمسجدا الحرام کے اطراف اور اس طرف آنے والی تمام سڑکیں کچھا کھچ بھری ہوئی تھیں۔ دعا کے دوران رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، امام حرم شیخ عبدالرحمن السدیس نے امت مسلمہ خصوصا سعودی عرب اور مسلم ممالک کے لیے دعائیں کیں۔ختم القرآن کے لیے سیکورٹی اور لاکھوں افراد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے جس میں سیکڑوں رضا کاروں اور سیکورٹی اہلکاروں نے حصہ لیا۔دوسری جانب مسجد نبوی میں بھی تراویح کے موقع پر روح پرور مناظر دیکھے گئے۔